ڈالر کی قدر3پیسے کم تولہ سونا 100روپے مہنگا

ڈالر کی قدر3پیسے کم تولہ سونا 100روپے مہنگا

کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی مارکیٹ میں سونا 1 ڈالر کے اضافے سے 4328 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 100 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 55 ہزار 236 روپے کا ہوگیا ۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 85 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 89 ہزار 685 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں  انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 278.27 روپے پر بند ہوا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں