راکٹ سے خارج دھویں بارے سائنس دانوں کا انتباہ!
لاہور(نیٹ نیوز) نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ راکٹ لانچ کے دوران خارج ہونے والے بلیک کاربن کے ذرات فضا کی بالائی تہوں میں زمین پر پیدا ہونے والی سیاہ راکھ کے مقابلے میں کہیں زیادہ عرصے تک موجود رہتے ہیں۔
برطانیہ کی یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) کی قیادت میں ہونے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق سینکڑوں یا ہزاروں سیٹلائٹس پر مشتمل میگا کانسٹیلیشنز کو خلا میں بھیجنے کے دوران پیدا ہونے والی یہ راکھ زمین کے موسمیاتی نظام پر ایسے اثرات ڈال سکتی ہے جنہیں ابھی پوری طرح سمجھا نہیں گیا، مگر وہ ممکنہ طور پر انتہائی سنگین ثابت ہو سکتے ہیں۔2019 کے بعد سے خلا میں بھیجے جانے والے راکٹوں کی تعداد میں حیران کن اضافہ ہوا ہے اور فی الحال اس رفتار کے کم ہونے کے آثار نظر نہیں آتے ۔