کینسر کے علاج میں مصنوعی ذہانت امید کی نئی کرن

کینسر کے علاج میں مصنوعی ذہانت امید کی نئی کرن

میلبرن(نیٹ نیوز)آسٹریلیا میں ایک شخص نے مصنوعی ذہانت سے اپنے پالتو کتے کیلئے خصوصی کینسر ویکسین تیار کروائی ہے۔

 جس کے بعد اس کی صحت میں نمایاں بہتری دیکھی گئی ہے ۔8 سال کی روزی جِلد کے ایک جارحانہ کینسر میں مبتلا تھی۔ ٹیکنالوجی کے شعبے سے وابستہ پال نے ہار ماننے کے بجائے مصنوعی ذہانت کی مدد لینے کا فیصلہ کیا۔ پال نے سب سے پہلے روزی کے صحتمند ڈی این اے اور ٹیومر والے ڈی این اے کا تجزیہ کرایا، پھر مصنوعی ذہانت سے کہا کہ وہ ان دونوں تجزیوں کے درمیان فرق کی نشاندہی کرے ۔پال نے وہ معلومات سائنسدانوں کو دیں جنہوں نے روزی کے لیے خصوصی mRNA ویکسین تیار کی۔ سائنسدانوں نے کینسر سیلز کے پروٹین کو mRNA ویکسین میں ڈالا اور وہ ویکسین روزی کو لگا دی اور اس کی صحت میں واضح بہتری دیکھی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں