امن معاہدے پر ڈونلڈٹرمپ اور مسعود پزشکیان کے دستخط کرنے کی تجویز
تہران (اے ایف پی)ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کے خاتمے سے متعلق امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر دونوں ممالک کے صدور کے دستخط کرانے کی تجویز زیر غور ہے ۔۔۔
وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہاکہ ‘اب تک جنیوا اجلاس کے حوالے سے ہمارے منصوبوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بارے میں ایک تجویز یہ ہے کہ اس پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دستخط کریں، جس کا فی الحال جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ایران اس سے قبل اعلان کر چکا ہے کہ امریکا کی نمائندگی نائب صدر جے ڈی وینس جبکہ ایران کی جانب سے پارلیمنٹ کے سپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف کریں گے ۔