ٹرمپ سے مودی کی ملاقات
ہیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس میں جاری جی سیون سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائن پر ٹرمپ اور بھارتی وزیر اعظم مودی کی ملاقات ہوئی۔۔۔۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا ہے کہ ان کی بھارتی وزیراعظم کے ساتھ بہت اچھی گفتگو ہوئی ہے ۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ امریکا بھارت کا دفاع کرے گا۔ انہوں نے مودی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان پر حملہ ہوا تو ہم ان کی مدد کے لیے موجود ہوں گے ۔ ملاقات کے بعد مودی نے کہا کہ انھوں نے جہازرانی کی آزادی کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔گزشتہ ہفتے ایک ٹینکر پر امریکی حملے میں تین بھارتی سیلرز ہلاک ہوئے ۔