بی ایل اے ، مجید بریگیڈ علاقائی سلامتی کیلئے خطرہ :امریکی جریدہ
اقوام متحدہ میں بی ایل اے کی بلیک لسٹنگ پر امریکا کوپاکستان کی حمایت کرنی چاہیے افغانستان میں موجود دہشتگرد محفوظ پناہ گاہیں ،امن کیلئے مستقل خطرہ ہیں :رپورٹ
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ نے کہا ہے کہ امریکا کو اقوام متحدہ میں بی ایل اے کی بلیک لسٹنگ کیلئے پاکستان کی حمایت کرنی چاہیے ۔دی ڈپلومیٹ میں شائع ہونے والے مضمون میں کہا گیا کہ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ افغانستان کے محفوظ ٹھکانوں سے علاقائی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں پاکستان اور چین نے بی ایل اے کو عالمی سطح پر سفارتی اور مالی طور پر تنہا کرنے کے لیے اقوام متحدہ سے رجوع کیا ہے ۔ آرٹیکل میں بتایا گیا کہ امریکا خود بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد قرار دے چکا، پھر اقوام متحدہ میں مخالفت سوالات کو جنم دے رہی ہے بی ایل اے کو اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل کرنے سے اس کے مالی ذرائع اور عالمی نیٹ ورک محدود ہو سکتے تھے افغانستان میں موجود دہشت گرد محفوظ پناہ گاہیں خطے کے امن کے لیے مستقل خطرہ ہیں دی ڈپلومیٹ کا کہنا ہے کہ بی ایل اے اب مقامی نہیں بلکہ علاقائی عدم استحکام پیدا کرنے کی صلاحیت رکھنے والی تنظیم بن چکی ہے اقوام متحدہ کی نامزدگی سے بی ایل اے کے اثاثے منجمد اور عالمی سفری پابندیاں ممکن تھیں مضمون میں بتایا گیا کہ بی ایل اے اب تک سی پیک منصوبوں، چینی شہریوں اور پاکستانی اہداف کو نشانہ بناتی رہی ہے ان کارروائیوں اور رسائی کی صلاحیت مستقبل میں مزید وسیع خطرات پیدا کر سکتی ہے ۔ جریدے نے مزید لکھا کہ امریکا بھی بلوچستان کے اہم معدنی ذخائر میں دلچسپی ظاہر کر چکا ہے مستقبل میں امریکی سرمایہ کاری اور عملہ بھی ممکنہ خطرات کی زد میں آ سکتا ۔