فرانس :شدید گرمی ، پیرس کی نہر میں تیراکی کی اجازت

فرانس :شدید گرمی ، پیرس کی  نہر میں تیراکی کی اجازت

پیرس(اے ایف پی)فرانس میں ایک بار پھر شدید گرمی کی لہر کے بعد حکام نے پیرس میں شہریوں کو گرمی سے نجات دلانے کیلئے شہر کی ایک نہر میں تیراکی کی اجازت دے دی ۔۔

بدھ کوبعض علاقوں میں درجہ حرارت 36 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں بعض علاقوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ موسم گرما میں دریائے سین کو بھی ایک صدی بعد عوامی تیراکی کیلئے کھول دیا گیا تھا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں