مشرق وسطیٰ جنگ سے کھاد کی عالمی تجارت میں 30 فیصد کمی

مشرق وسطیٰ جنگ سے کھاد کی  عالمی تجارت میں 30 فیصد کمی

پیرس(اے ایف پی)اقوام متحدہ کے ادارہ خوراک و زراعت (ایف اے او)نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث عالمی سطح پر کھاد کی تجارت میں 30 فیصد کمی آ گئی ہے ، جبکہ قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش سے کھاد کی تیاری کے لیے ضروری خام مال اور مائع قدرتی گیس کی ترسیل متاثر ہوئی، جس کے باعث سپلائی محدود ہو گئی۔ چین، روس، ترکیہ اور مصر سمیت کئی بڑے پیداواری ممالک نے بھی برآمدات پر پابندیاں عائد کر دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں