آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے کے آپریشن میں شرکت ایران اور عمان کی اجازت سے مشروط :جرمنی

آبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں  ہٹانے کے آپریشن میں شرکت ایران  اور عمان کی اجازت سے مشروط :جرمنی

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)جرمن وزیرِ دفاع بوریس پسٹوریس نے کہا ہے کہ ان کا ملک آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں صاف کرنے کے مشن میں صرف اُسی صورت میں حصہ لے سکتا ہے جب حالات صحیح ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ آپریشن میں جرمنی کی شرکت ایران اور عمان کے معاہدے اور اُن کی پارلیمنٹ کی اجازت سے مشروط ہو گی۔بوریس پسٹوریس کا کہنا تھا کہ بارودی سرنگیں صاف کرنے کے آپریشن میں شرکت کیلئے ایران اور عمان کے معاہدے کے ساتھ ساتھ جرمن پارلیمان کی منظوری بھی ضروری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں