یو اے ای: 15سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا استعمال پر پابندی
دبئی(اے ایف پی)متحدہ عرب امارات نے 15سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
سرکاری خبر رساں ادارے وام کے مطابق کابینہ کے فیصلے کے تحت اس عمر کے بچے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ذاتی اکاؤنٹس بنانے ، استعمال کرنے یا چلانے کے مجاز نہیں ہوں گے ، خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں پر پابندی یا جرمانے سمیت سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس اقدام کا مقصد بچوں کو آن لائن خطرات سے محفوظ رکھنا بتایا گیا ہے ۔ یو اے ای اس فیصلے کے ساتھ آسٹریلیا برطانیہ اور کینیڈا جیسے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے جہاں بچوں کے ڈیجیٹل تحفظ کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔