اسرائیل میں اپوزیشن جماعت کی نیتن یاہو پر تنقید

اسرائیل میں اپوزیشن  جماعت کی نیتن یاہو پر تنقید

مقبوضہ بیت المقدس(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت اور اس میں موجود شرائط پر اسرائیل میں وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو سیاسی دباؤ کا شکار ہیں۔

اپوزیشن جماعت کے سربراہ اویگدور لیبرمین نے کہا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں کہ وزیرِ اعظم اسرائیل کے عوام کے سامنے آئیں اور یہاں بھی اور دنیا کے ممالک کے سامنے بھی واضح کریں کہ ہم اس معاہدے کا حصہ نہیں ہیں۔ہم ایرانی محاذ اور لبنانی محاذ کے درمیان کسی بھی تعلق کو قبول نہیں کرتے ۔انھوں نے مزید کہا کہ ہم صرف اسرائیلی مفادات کے مطابق عمل کریں گے ، نہ کہ عالمی سٹاک ایکسچینج میں ایندھن کی قیمتوں کے مطابق۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں