سوئٹزرلینڈ :نئے نیوکلیئر پلانٹس کی تعمیر پر پابندی ختم، حکومتی تجویز منظور
جنیوا (اے ایف پی)سوئٹزرلینڈ کی پارلیمنٹ نے جمعرات کو نئے نیوکلیئر پاور پلانٹس کی تعمیر کی حکومتی تجویز منظور کر لی ہے ، جس کے بعد 2018 میں عائد پابندی ختم ہو گئی۔
پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے توانائی کے طویل مدتی تحفظ کے لیے جوہری آپشن کھلا رکھنے کی حمایت کی۔ وزیر توانائی البرٹ روتی نے کہا کہ مستقبل کی توانائی ضروریات کے لیے یہ فیصلہ اہم ہے ۔ تاہم گرین پارٹی نے اس فیصلے کو قابل اعتراض قرار دیتے ہوئے ریفرنڈم کا اعلان کیا ہے ۔ شہریوں کو حتمی فیصلہ دینا ہوگا جبکہ 50 ہزار دستخطوں کی مہم جلد شروع ہونے کا امکان ہے ۔