ٹرمپ دور کی سیاست میں مزاح کیلئے مواد کی کمی نہیں:کلیپر
امریکی میڈیا ،معاشرہ تقسیم کا شکار ، لوگ مختلف حقیقتوں میں جی رہے :امریکی کامیڈین
لاس اینجلس(اے ایف پی)امریکی کامیڈین جورڈن کلیپر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ٹرمپ دور کی سیاست میں مزاح کیلئے مواد کی کمی نہیں تاہم بعض اوقات صورتحال حد سے زیادہ غیر حقیقی محسوس ہوتی ہے ،کلیپر کے مطابق امریکی میڈیا اور معاشرہ شدید تقسیم کا شکار ہے جہاں لوگ مختلف حقیقتوں میں جی رہے ہیں۔انہوں نے کہا موجودہ سیاسی ماحول میں مزاح کے موضوعات کی کمی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات حالات اتنے غیر معمولی ہوتے ہیں کہ مزاح خود بخود پیدا ہو جاتا ہے ۔ میرا کام اس تضاد کو مزاح اور تجزیے کے ذریعے اجاگر کرنا ہے اور سوالات اٹھانا ہے ۔واضح رہے امریکا میں مزاحیہ پروگرام دی ڈیلی شو کے میزبان کامیڈین جورڈن کلیپر نے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ اور ان کے حامیوں پر طنزیہ تبصروں سے شہرت حاصل کر لی ہے ۔