برطانیہ :چین کیلئے جاسوسی کے جرم میں2افراد کو قید
لندن(اے ایف پی)برطانیہ کی عدالت نے ہانگ کانگ کے جمہوریت پسند کارکنوں کی نگرانی اور چین کیلئے جاسوسی کے جرم میں دو چینی نژاد برطانوی شہریوں کو قید کی سزائیں سنا دیں۔
سابق بارڈر فورس اہلکار پیٹر وائی کو 10 سال جبکہ سابق ہانگ کانگ پولیس افسر بل یوئن کو 8 سال قید کی سزا دی گئی۔ عدالت نے قرار دیا کہ دونوں افراد برطانوی سرزمین پر شیڈو پولیسنگ میں ملوث تھے اور ان کی سرگرمیوں سے ہدف بنائے گئے افراد خوف اور ذہنی دباؤ کا شکار ہوئے ۔ دونوں مجرم ہانگ کانگ حکام کے لیے معلومات اکٹھی کرنے اور نگرانی کے الزامات میں قصوروار ٹھہرائے گئے تھے ۔