امریکا، ایران معاہدے پر عملدرآمد کیلئے تیار ہیں:آئی اے ای اے
جنیوا(اے ایف پی)بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے )نے کہا ہے کہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کے لیے درکار عملی اقدامات طے کرنے کے لیے تیار ہے ۔
آئی اے ای اے کے سربراہ رافیل گروسی نے جنیوا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے ساتھ مل کر ان اقدامات کو حتمی شکل دی جائے جن پر عملدرآمد ناگزیر ہوگا۔ ان کے مطابق اس عمل کا مقصد معاہدے کو عملی شکل دینا اور اعتماد سازی کے عمل کو آگے بڑھانا ہے ۔