بھارت :شدید گرمی، روزمرہ زندگی متاثر، کسانوں کوشدید مشکلات

بھارت :شدید گرمی، روزمرہ زندگی  متاثر، کسانوں کوشدید مشکلات

جیسلمیر (اے ا یف پی )بھارت کے صحرائی علاقے میں بڑھتی ہوئی گرمی نے معمولات زندگی کو شدید متاثر کر دیا ، مقامی افراد کے مطابق درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر رہا ہے اور بعض مقامات پر 49 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 کسانوں اور چرواہوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ جانوروں کی پیداوار بھی متاثر ہو رہی ہے ، نئی دہلی کے نواح میں بھی گرمی کی شدت برقرار ہے جہاں درجہ حرارت 46 ڈگری سے اوپر جا چکا ہے ۔ ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلی کے باعث ہیٹ ویوز مزید شدید اور طویل ہو رہی ہیں لوگ اب دن کے بجائے رات میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں