برطانیہ :ایچ پی وی ویکسین سے سروائیکل کینسر اموات ختم

برطانیہ :ایچ پی وی ویکسین  سے سروائیکل کینسر اموات ختم

لندن(اے ایف پی )ایک نئی تحقیق کے مطابق برطانیہ میں سروائیکل کینسر کے خلاف ہیومن پیپیلوما وائرس (ایچ پی وی ) ویکسین نے اس بیماری سے 30 سال کی عمر سے پہلے موت کے خطرے کو تقریباً صفر تک کم کر دیا ہے ۔

 یہ اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق ہے ۔تحقیق کے مطابق 2020 سے 2024 کے درمیان انگلینڈ میں 20 سے 24 سال کی عمر کی کسی بھی خاتون کی موت سروائیکل کینسر سے نہیں ہوئی۔ یہ نتائج طبی جریدے دی لینسٹ میں شائع ہوئے ۔یہ پہلی بار ہے کہ اس عمر کے گروپ میں اس بیماری سے کوئی موت ریکارڈ نہیں کی گئی، جبکہ اندازہ ہے کہ ویکسین نے تقریباً 200 نوجوان خواتین کی جانیں بچائیں۔کینسر ریسرچ یوکے کی چیف ایگزیکٹو مشیل مچل نے کہا کہ ایچ پی وی ویکسینیشن اور سکریننگ کی بدولت اب یہ ممکن دکھائی دیتا ہے کہ مستقبل میں تقریباً کوئی بھی سروائیکل کینسر سے متاثر نہیں ہوگا۔یہ تحقیق لندن کی کوئین میری یونیورسٹی کے محققین نے کی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں