فرانس :شدید گرمی کی لہر،اورنج الرٹ جاری، ٹرینیں منسوخ،کئی سکولز بند
پیرس(اے ایف پی) فرانس میں شدید گرمی کی نئی لہر نے ملک بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ، جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیرس سمیت کئی علاقوں کو اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے اور شہریوں کو احتیاط برتنے اور پانی زیادہ پینے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ شدید گرمی کے باعث درجنوں ٹرینیں منسوخ اور متعدد سکولز میں تدریسی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق ہیٹ ویو اگلے ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔