امریکا کا یورپ میں فوجی موجودگی پر 6ماہ میں نظرثانی کا اعلان

امریکا کا یورپ میں فوجی موجودگی  پر 6ماہ میں نظرثانی کا اعلان

برسلز(اے ایف پی) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے نیٹو کو آگاہ کیا ہے کہ پینٹاگون یورپ میں اپنی فوجی موجودگی پر آئندہ 6ماہ میں جامع نظرثانی کرے گا ۔

برسلز میں نیٹو وزرائے دفاع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد یورپی اتحادیوں کو دفاعی ذمہ داریاں زیادہ تیزی سے سنبھالنے پر آمادہ کرنا ہے ۔ امریکی وزیر دفاع نے یورپی ممالک کی جانب سے ایران جنگ کے دوران بعض پابندیوں پر بھی تنقید کی اور کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ نیٹو کے اخراجات میں امریکی شراکت داری آئندہ دفاعی اہداف کی تکمیل سے مشروط ہو سکتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں