نیویارک: 18سالہ نوجوان گھوڑا گاڑی سے گر کر ہلاک
نیو یارک(اے ایف پی)نیویارک میں 18 سالہ نوجوان گھوڑا گاڑی سے گر کر ہلاک ہوگیا ۔
زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں گھوڑا گاڑی الٹتی دکھائی دیتی ہے ۔ جانوروں کے حقوق کے کارکن ان گاڑیوں کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ نیویارک کے میئر ممدانی نے بھی گاڑیوں کے خاتمے کی حمایت کی ہے ۔