میانمار:فوج کا فضائی حملہ، بچے سمیت 7 افراد ہلاک،15زخمی

میانمار:فوج کا فضائی حملہ، بچے  سمیت 7 افراد ہلاک،15زخمی

کیاکتاؤ(اے ایف پی)میانمار کے شورش زدہ مغربی علاقے راکھین میں فوج کے فضائی حملے میں پانچ سالہ بچے سمیت 7شہری ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے ۔

 مقامی امدادی کارکنوں کے مطابق بدھ کو فوجی طیاروں نے کیاکتاؤ شہر کے گرد و نواح میں 9 بم گرائے ، جس سے متعدد عمارتیں تباہ اور نذر آتش ہو گئیں۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں میانمار فوج پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے الزامات عائد کرتی رہی ہیں۔ 2021 کے فوجی اقتدار پر قبضے کے بعد سے ملک خانہ جنگی اور بدامنی کی لپیٹ میں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں