ٹوکیو:ایلیمنٹری سکول میں آگ لگ گئی ،بچوں سمیت 10افراد زخمی
ٹوکیو (اے ایف پی)جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں گزشتہ روز ایک ایلیمنٹری سکول میں آگ لگنے کے واقعے میں تقریباً 10 افراد زخمی ہو گئے۔۔۔
جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق آگ ٹوکیو کے شمالی علاقے کیتا میں واقع تاکینوگاوا دائی سان ایلیمنٹری سکول کے موسیقی کے کمرے میں لگی، جس کے بعد عمارت کی اوپری منزل سے گھنا سیاہ دھواں بلند ہوتا دیکھا گیا۔ امدادی کارروائی میں 75 فائر انجن اور درجنوں اہلکار شریک تھے ، زیادہ تر زخمی افراد دھوئیں کے باعث متاثر ہوئے ۔