جاپان میں ساڑھے تین سال بعد چاول کی قیمتوں میں5.4فیصد کمی
ٹوکیو (اے ایف پی)جاپان میں چاول کی قیمتوں میں مئی کے دوران تین سال اور چھ ماہ بعد پہلی بار کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔۔۔
جسے حکومتی اہلکاروں نے خوراک کی مہنگائی میں دباؤ کم ہونے کی ابتدائی علامت قرار دیا ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق مئی میں چاول کی قیمتیں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.4 فیصد کم رہیں، جو نومبر 2022 کے بعد پہلی کمی ہے ، یہ کمی حکومتی اقدامات اور ذخیرہ شدہ اناج کے استعمال کے باعث سامنے آئی ہے ۔چاول کی قیمتوں میں 2024 اور 2025 کے دوران شدید اضافہ دیکھا گیا تھا۔