برطانیہ:دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں،کئی افراد زخمی

برطانیہ:دو مسافر ٹرینیں آپس  میں ٹکرا گئیں،کئی افراد زخمی

لندن (اے ایف پی)برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے شمال میں 90کلومیٹر دورقصبے بیڈفورڈ میں دو مسافر ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔۔۔

سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ ایک مسافر ٹرین دوسری سے جا ٹکرائی جبکہ ویڈیو میں مسافروں کو پٹڑیوں کے کنارے تباہ شدہ بوگیوں کے پاس بھی کھڑا دیکھا گیا۔ٹرانسپورٹ پولیس کے مطابق ایک ٹرین کوربی جبکہ دوسری نوٹنگھم سے لندن کیلئے روانہ ہوئی تھی،سرکاری طور پرابھی تک ہلاکتوں یا زخمیوں کی حتمی تعداد جاری نہیں کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں