امید ہے امریکا اور ایران مذاکرات کی رفتار برقرار رکھیں گے :چین

امید ہے امریکا اور ایران مذاکرات  کی رفتار برقرار رکھیں گے :چین

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چین اُمید کرتا ہے کہ ایران اور امریکا مذاکرات کی رفتار برقرار رکھیں گے ۔۔ ۔

۔پیر کو نیوز کانفرنس کے دوران سوئٹزرلینڈ مذاکرات سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے کہا چین کو اُمید ہے کہ دونوں ممالک بات چیت میں مثبت پیش رفت کیلئے ٹھوس کوششیں کرتے رہیں گے ۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ چین پاکستان، قطر اور دیگر فریقوں کی طرف سے کی جانے والی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں