افغانستان:داڑھی چھوٹی ہونے پر 20 امدادی کارکن گرفتار و رہا

افغانستان:داڑھی چھوٹی ہونے پر  20 امدادی کارکن گرفتار و رہا

کابل،ہرات(اے ایف پی)افغانستان میں طالبان حکومت کی اخلاقی پولیس نے ہفتے کے روز ایران افغانستان سرحد کے قریب 20 امدادی کارکنوں کو داڑھیاں چھوٹی ہونے پر حراست میں لے لیا۔۔۔

یہ کارکن اسلام قلعہ بارڈر کراسنگ پر اقوام متحدہ کے شراکت دار اداروں کے ساتھ خدمات انجام دے رہے تھے ۔ رپورٹس کے مطابق بعض کارکنوں کو اسی روز جبکہ دیگر  کو اگلے روز رہا کر دیا گیا۔ طالبان کی وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، تاہم ہرات میں متعلقہ حکام نے امدادی کارکنوں کی گرفتاری کی تردید کی ہے ۔واضح رہے طالبان حکومت مردوں کے لیے مٹھی سے لمبی داڑھی رکھنے کی ہدایت دیتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں