چینی خطرے کے پیش نظر تائیوان میں جنگی تیاریوں کی مشقیں شروع

چینی خطرے کے پیش نظر تائیوان  میں جنگی تیاریوں کی مشقیں شروع

تائی پے (اے ایف پی)تائیوان نے پیر کو جنگی تیاریوں کی پانچ روزہ مشقوں کا آغاز کر دیا ہے ، جس کا مقصد ممکنہ چینی حملے کی صورت میں فوجی ردعمل کو تیز اور۔۔

 موثر بنانا ہے ۔ تائیوان کی وزارتِ دفاع کے مطابق یہ مشقیں جمعہ تک جاری رہیں گی ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مشقوں کا مقصد مختلف یونٹس کو جنگی حالات کے لیے تیار  کرنا اور انہیں فوری طور پر امن سے جنگی حالت میں منتقل ہونے کی صلاحیت دینا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی خطرے کے پیش نظر تائیوان اپنی دفاعی صلاحیتوں کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں