سینئر مصری سفارتکارنبیل فہمی عرب لیگ کے نئے سیکرٹری جنرل مقرر
قاہرہ (اے ایف پی)عرب لیگ نے مصر کے سینئر سفارتکار نبیل فہمی کو تنظیم کا نیا سیکرٹری جنرل مقرر کرنے کی توثیق کر دی ہے ۔ ۔۔
عرب وزرائے خارجہ کے عمان میں ہونے والے اجلاس کے بعد جاری بیان کے مطابق نبیل فہمی یکم جولائی سے اپنی پانچ سالہ مدت کا آغاز کریں گے ۔ وہ احمد ابوالغیط کی جگہ لیں گے ، جنہوں نے عرب لیگ کے سربراہ کی حیثیت سے مسلسل دو مدتیں مکمل کیں۔ نبیل فہمی مصر کی سفارتی اور خارجہ پالیسی میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں ، ان کی تقرری کو عرب دنیا میں ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے ۔