امریکی وفاقی عدالت کاامیگریشن عدالتوں کے باہر سے گرفتاریوں پر پابندی
واشنگٹن(اے ایف پی) امریکی ریاست کیلیفورنیا کی ایک وفاقی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو ملک بھر میں امیگریشن عدالتوں کے باہر سے گرفتاریوں سے روک دیا ہے۔۔۔
عدالت نے قرار دیا کہ امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی یہ پالیسی غیر معقول اور قانونی طریقہ کار کے منافی ہے ۔ جج پی کیسی پِٹس نے کہا کہ حکام اپنی کارروائیوں کی معقول وضاحت دینے میں ناکام رہے اور اس پالیسی سے عدالتوں میں پیشی کے دوران ایک خوف کی فضا پیدا ہوئی۔ ہوم لینڈ سکیورٹی نے فیصلے پر شدید تنقید کی ہے ۔