سپین :قانونی حیثیت کیلئے 10 لاکھ تارکین کی درخواستیں جمع

سپین :قانونی حیثیت کیلئے 10 لاکھ تارکین کی درخواستیں جمع

میڈرڈ(اے ایف پی)سپین میں غیر قانونی طور پر مقیم 10 لاکھ سے زائد تارکین وطن نے قانونی حیثیت حاصل کرنے کیلئے حکومتی سکیم کے تحت درخواستیں جمع کرا دیں۔۔۔

 ہسپانوی حکومت کے مطابق درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ پر یہ تعداد توقعات سے کہیں زیادہ رہی۔ وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کہا کہ اس اقدام سے تارکینِ وطن کے حقوق اور ذمہ داریوں کو تسلیم کیا جا رہا ہے ،حکام تین ماہ میں درخواستوں کا جائزہ لے کر ورک اور رہائشی اجازت نامے سے متعلق فیصلہ کریں گے ۔ درخواست گزاروں کے لیے لازمی ہے کہ ان کا مجرمانہ ریکارڈ نہ ہو اور وہ یکم جنوری سے قبل کم از کم پانچ ماہ مسلسل سپین میں مقیم رہے ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں