چین:نیا اے آئی ماڈل مکمل طور پرمقامی کمپیوٹر چپس پر تیار کرنیکا دعویٰ
بیجنگ(اے ایف پی)چینی ٹیکنالوجی کمپنی میتوآن نے مصنوعی ذہانت کا نیا ماڈل لانگ کیٹ2 متعارف کرا دیا ہے۔۔
، جسے کمپنی نے مکمل طور پر مقامی طور پر تیار کردہ کمپیوٹر چپس پر تربیت دینے کا دعویٰ کیا ہے ۔ کمپنی کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا ٹریلین پیرامیٹرز پر مشتمل اے آئی ماڈل ہے ، جسکی کارکردگی گوگل کے جدید ماڈل کے برابر ہے ۔ میتوآن کا کہنا ہے کہ ماڈل کی تربیت 50ہزار مقامی چپس پر مشتمل کمپیوٹنگ کلسٹر پر کی گئی۔ یہ پیش رفت چین کی خود انحصاری اور مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں اہم سنگ میل سمجھی جا رہی ہے ۔