سعودی عرب: 16 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا پابندی کا فیصلہ

 سعودی عرب: 16 سال سے کم عمر  بچوں کیلئے سوشل میڈیا پابندی کا فیصلہ

ریاض (اے پی پی)سعودی مجلس شوریٰ نے کمیونیکیشن اور سپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن سے سفارش کی ہے کہ 16 سال سےکم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے۔۔۔

 استعمال پر عمر کی تصدیق کے سخت ضوابط اور پابندیاں نافذ کی جائیں۔ یہ اقدام ڈیجیٹل دنیا میں بچوں کے تحفظ اور آن لائن استحصال کی روک تھام کے لیے کیا جا رہا ہے ۔ شوریٰ اجلاس میں متعلقہ کمیٹی کی سفارشات پر غور کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا۔ ماہرین کے مطابق یہ اقدام ولی عہد محمد بن سلمان کے عالمی سائبر سکیو رٹی وژن کا حصہ ہے ، جس کا مقصد بچوں کے لیے محفوظ ڈیجیٹل ماحول قائم کرنا ہے ۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ میں بھی ایک متفقہ قرارداد منظور ہو چکی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں