سپین :جون میں شدید گرمی کی لہر سے 1028 افراد ہلاک

سپین :جون میں شدید گرمی کی  لہر سے 1028 افراد ہلاک

میڈرڈ(اے ایف پی)سپین میں حالیہ شدید گرمی کی لہر کے باعث ایک ہزار 28 افراد جان کی بازی ہار گئے۔۔۔

 ، جبکہ رواں  سال کے پہلے چھ ماہ ملکی تاریخ کے گرم ترین قرار دئیے گئے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق اموات کی یہ تعداد گزشتہ سال جون کے مقابلے میں دگنا سے بھی زیادہ ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جون تاریخ کا دوسرا گرم ترین مہینہ ثابت ہوا۔ ماہرین نے یورپ کی حالیہ ہیٹ ویو کو موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے مزید شدید گرمی سے خبردار کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں