آبنائے ہرمز مزید 8دن جنگی آپریشنز زون رہے گی:شپنگ یونینز اور کمپنیوں کا اعلان

آبنائے ہرمز مزید 8دن جنگی  آپریشنز زون رہے گی:شپنگ  یونینز اور کمپنیوں کا اعلان

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)جہاز رانی سے متعلق یونینوں اور کمپنیوں نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو کم از کم اگلے آٹھ دن تک ‘جنگی آپریشنز زون’ تصور کیا جائے گا۔۔۔

یہ فیصلہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے باوجود دو بحری جہازوں پر حالیہ حملوں کے بعد کیا گیا ہے ۔بیان کے مطابق آبنائے ہرمز کم از کم نو جولائی تک ‘جنگی آپریشنز زون’ رہے گی، جبکہ صورتحال کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا۔بی بی سی فارسی کے مطابق انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ورکرز فیڈریشن اور جہاز مالکان کی نمائندہ تنظیم جوائنٹ نیگوشیئنگ گروپ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ ‘انسانی زندگی کو درپیش سنگین اور مسلسل خطرات اور خطے میں تیزی سے بدلتی صورتحال’ کے پیش نظر کیا گیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں