نیٹو اجلاس :ٹرمپ کی زیلنسکی اور احمد الشرع سے ملاقاتیں طے
امریکی صدر یوکرین جنگ کے خاتمے اور شام و لبنان کی صورتحال پر گفتگو کرینگے یوکرینی صدر سے ملاقات کے بعد ٹرمپ پیوٹن سے رابطہ کریں گے :وائٹ ہاؤس
واشنگٹن (اے ایف پی)وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نیٹو سربراہی اجلاس کے موقع پر ترکیہ میں یوکرین کے صدر زیلنسکی اور شام کے صدر احمد الشرع سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے ۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق زیلنسکی سے ملاقات میں یوکرین جنگ کے خاتمے اور سفارتی کوششوں پر بات چیت ہوگی، جبکہ اس کے بعد ٹرمپ روسی صدر پیوٹن سے بھی رابطہ کریں گے ۔ دوسری جانب شامی صدر احمد الشرع سے ملاقات میں شام اور لبنان کی صورتحال سمیت خطے کے اہم امور زیر غور آئیں گے ۔ واضح رہے نیٹو کاسربراہی اجلاس کل 7 اور 8 جولائی کو ترکیہ کے دار الحکومت انقرہ میں منعقد ہوگا۔