احتجاج حق ، ریاستی مفاد پر سمجھو تا نہیں ہو سکتا، احسن اقبال

احتجاج حق ، ریاستی مفاد پر سمجھو تا نہیں ہو سکتا، احسن اقبال

کوئی ملک سیاسی ایجنڈ ے کی خاطر اداروں کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیتا ریاست کو سیاست سے الگ رکھنا ہوگا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کنونشن سے خطاب

 اورلینڈو (اے پی پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ،ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ ریاست کو سیاست سے الگ رکھنا ہوگا، سیاسی احتجاج حق مگر ریاستی مفاد پر سمجھو تا نہیں ہو سکتا،دنیا کاکوئی جمہوری ملک سیاسی ایجنڈوں کی خاطر ریاستی اداروں کو کمزور کرنے کی اجازت نہیں دیتا، مصنوعی ذہانت سے صحت کے شعبے میں انقلاب برپا کیا جا سکتا ہے ،ذیابیطس سے بچا ئو کے لیے ملک گیر آگاہی مہم شروع کی جائے گی، قومی مفاد میں مشکل مگر ضروری فیصلے کر کے معیشت کو مستحکم کیا گیا،مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر 5 سے 6 فیصد کی سطح پر آ گئی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورلینڈو میں اپنا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ڈاکٹرز پاکستان کے ہیلتھ سیکٹر کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کریں،بیرونِ ملک پاکستانی ڈاکٹرز پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں،اوورسیز پاکستانی معالجین جدید طبی مہارت، ٹیکنالوجی اور تجربہ پاکستان منتقل کریں ،انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی، ذیابیطس، ٹی بی، پولیو اور بچوں میں غذائی کمی قومی چیلنجز ہیں ،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پاکستان پاپولیشن کونسل کے قیام کی منظوری دے دی ہے ،پاپولیشن کونسل کی سربراہی وزیراعظم کریں گے ، تمام وزرائے اعلی رکن ہوں گے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کا پروگرام جاری ہے ،ذیابیطس سے بچا کے لیے ملک گیر آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں