یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کے قریب ایک مال بردار بحری جہاز پر حملہ
صنعا(اے ایف پی ،مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اسے یمنی بندرگاہ الحدیدہ کے قریب ایک کارگو جہاز پر حملے کی اطلاع ملی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق الحدیدہ کی بندرگاہ سے 30 ناٹیکل میل جنوب مغرب میں ایک مال بردار جہاز نے مدد کی درخواست کرتے ہوئے پیغام پہنچایا کہ اسے نامعلوم حملہ آوروں نے نشانہ بنایا ہے ۔تنظیم نے کہا کہ حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور کشتی چلانے والوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ احتیاط کے ساتھ آگے بڑھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں۔دریں اثنا یمنی حکومت کا کہنا ہے کہ الحدیدہ بندرگاہ کے جنوب میں حوثی فورسز کے حملے میں اس کے 14 فوجی مارے گئے جبکہ متعدد حوثی اہلکار بھی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں ۔