اوپیک پلس کاروزانہ 1 لاکھ 88 ہزار بیرل اضافی پیداوار بڑھانے پر اتفاق

اوپیک پلس کاروزانہ 1 لاکھ 88 ہزار بیرل اضافی پیداوار بڑھانے پر اتفاق

جدہ(اے ایف پی)اوپیک پلس کے سات رکن ممالک نے تیل کی پیداوار کے کوٹے میں ایک بار پھر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تنظیم کے مطابق سعودی عرب، روس، عراق، کویت، قازقستان، الجزائر اور عمان کے وزرا نے ورچوئل اجلاس میں اگست 2026 سے روزانہ 1 لاکھ 88 ہزار بیرل اضافی پیداوار بڑھانے پر اتفاق کیا ہے ،

بیان کے مطابق خلیجی ممالک کو حالیہ مشرقِ وسطیٰ جنگ اور آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں کے باعث پیداوار میں کمی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ماہرین کے مطابق اگرچہ پیداوار میں اضافہ کیا جا رہا ہے ، تاہم کئی ممالک اب بھی مقررہ ہدف سے کم تیل پیدا کر رہے ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں