جنوبی لبنان کے مسیحی دیہات نے اسرائیل سے الحاق کی درخواست کی ہے :نیتن یاہو کا دعویٰ
یروشلم (اے ایف پی)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی لبنان کے بعض مسیحی دیہات نے حزب اللہ سے تحفظ کے لیے اسرائیل کے ساتھ الحاق کی خواہش ظاہر کی ہے ۔
امریکی ٹی وی فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ان دیہات کے رہائشیوں کا مؤقف ہے کہ اسرائیل انہیں حزب اللہ کے حملوں سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اسرائیل نہ صرف جنوبی لبنان بلکہ دیگر علاقوں میں بھی مسیحی برادری کے تحفظ کے لیے اقدامات کرتا ہے ۔ تاہم نیتن یاہو کے اس بیان پر لبنان یا متعلقہ مسیحی دیہات کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔