کوپن ہیگن مسلسل دوسری بار دنیا کا سب سے قابل رہائش شہر قرار
جنیوا(رائٹرز)ڈنمارک کا دارالحکومت کوپن ہیگن ایک بار پھر دنیا کا سب سے قابل رہائش شہر قرار دے دیا گیا ہے ۔
اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی سالانہ درجہ بندی میں کوپن ہیگن نے مسلسل دوسری مرتبہ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ فہرست میں دنیا کے 173 شہروں کو استحکام، صحت، تعلیم، بنیادی ڈھانچے اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں جانچا گیا۔ کوپن ہیگن نے استحکام، انفراسٹرکچر اور تعلیم کے شعبوں میں مکمل نمبر حاصل کیے ۔ ویانا دوسرے ، میلبورن تیسرے اور سڈنی چوتھے نمبر پر رہا۔ ایشیائی شہروں میں جاپان کا شہر اوساکا نمایاں رہا جبکہ دمشق بدستور دنیا کا کم ترین قابل رہائش شہر قرار پایا۔