بھارت :شدید بارش سے پلانٹ کی دیوار گرگئی، ہزاروں سلنڈر بہہ گئے
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں شدید بارشوں کے باعث پلانٹ کی دیوار گرگئی۔
جس کے بعد گیس سلنڈر دریا میں بہہ گئے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دریا کے تیز بہاؤ میں لال رنگ کے تقریباً 3 ہزار کے قریب گیس کے سلنڈر بہہ گئے ۔حکام کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث پلانٹ کی حفاظتی دیوار گرگئی جس سے سیلابی پانی پلانٹ میں داخل ہوگیا اورسلنڈر بہہ کر پاتال گنگا دریا اور کھاریاڑا کریک میں چلے گئے ۔