بھارت :اپوزیشن جماعت ترنمول کانگریس کے اکاؤنٹس منجمد،مودی حکومت پر سیاسی انتقام کا الزام
نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت کی اپوزیشن جماعت ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی)نے منی لانڈرنگ تحقیقات کے دوران اپنے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جانے پر مودی حکومت پر سیاسی انتقام کا الزام عائد کیا ہے ۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مبینہ غیر قانونی لین دین کی تحقیقات کے تحت جماعت کے 4کروڑ 60 لاکھ ڈالر مالیت کے اکاؤنٹس منجمد کیے ۔ ادارے کے مطابق 2023 سے رواں سال تک ٹی ایم سی سے منسلک اکاؤنٹس سے ایک ایوی ایشن کمپنی کو رقم منتقل کی گئی، جس سے نجی طیارہ اور ہیلی کاپٹر خریدے گئے ۔ ٹی ایم سی نے الزامات مسترد کرتے ہوئے تمام مالی معاملات شفاف قرار دئیے ، حکومت نے تحقیقات کو قانونی عمل کا حصہ قرار دیا ۔