نیپال:جعلی پناہ گزین سکینڈل سابق نائب وزیراعظم ٹوپ بہادر وزیر داخلہ سمیت 16 افراد کو قید
کٹھمنڈو (اے ایف پی)نیپال کی عدالت نے شہریوں کو بیرون ملک پناہ گزین بنا کر آباد کرنے کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیانے کے الزام میں دو سابق وزرا سمیت 16 افراد کو قید کی سزائیں سنا دیں۔۔۔
سابق نائب وزیراعظم ٹوپ بہادر رایا ماجھی کو چار سال قید اور جرمانہ جبکہ سابق وزیر داخلہ بال کرشنا کھنڈ کو دو سال قید کی سزا دی گئی۔ ملزموں پر الزام تھا کہ انہوں نے بھوٹان سے آنے والے نیپالی نژاد افراد کے لیے جاری آبادکاری پروگرام سے محروم شہریوں کو جعلی پناہ گزین بنا کر امریکا اور دیگر ممالک بھیجنے کا وعدہ کیا اور بھاری رقوم وصول کیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments