اسرائیلی صدر کی سعودیہ سے تعلقات معمول پر لانے کی خواہش
ریاض(اے ایف پی) اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا خواب ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان امن قائم ہو۔
العربیہ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے احترام کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل خطے کے ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری چاہتا ہے ۔ 2023 میں سعودی عرب اور اسرائیل کے درمیان تعلقات کی بحالی پر بات چیت جاری تھی، تاہم غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد یہ عمل رک گیا۔ دوسری جانب سعودی عرب واضح کر چکا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی قابلِ عمل راہ کے بغیر وہ اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا، جبکہ اسرائیل کی موجودہ حکومت اس موقف کی مخالف ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments