بدعنوانی کیس ، یونان کے 4ارکان پارلیمنٹ سمیت 22افراد پر فرد جرم عائد
ایتھنز(اے ایف پی)یورپی پبلک پراسیکیوٹرز آفس نے یورپی یونین کے زرعی سبسڈی فنڈز میں 2کروڑ یورو کی بدعنوانی کے مقدمے میں یونان کے چار ارکان پارلیمنٹ سمیت 22 افراد پر فرد جرم عائد کر دی۔
حکام کے مطابق ملزمان پر یورپی فنڈز کے غلط استعمال، جعلی ریکارڈ تیار کرنے اور سرکاری کارروائی میں مداخلت کے الزامات ہیں۔ تحقیقات کے مطابق بعض افراد نے ایسی زمینوں اور مویشیوں پر سبسڈی حاصل کی جن کے وہ مالک نہیں تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments