والد کی خدمت نے میری زندگی بدل دی:نادیہ خان

والد کی خدمت نے میری  زندگی بدل دی:نادیہ خان

کراچی (این این آئی)اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ والد کی خدمت اور ان کی خواہشات کا خیال رکھنے کی بدولت اللہ تعالی نے مجھے زندگی میں بے شمار نعمتوں اور کامیابیوں سے نوازا۔

نادیہ خان نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ اللہ تعالی نے مجھے جو کچھ بھی عطا کیا ہے ، اس میں میرے والد کی خدمت کا بہت بڑا حصہ ہے ، اداکارہ نے کہا کہ اللہ تعالی نے ان کی خدمت کا مجھے بہت اجر دیا، وہ اب کافی عمر رسیدہ ہو چکے ہیں، لیکن آج بھی اچانک انہیں وہ تمام مواقع یاد آ جاتے ہیں جب میں نے ان کا خیال رکھا اور انہیں سہولت فراہم کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...