تھائی لینڈ :امتحانی سکینڈل، ہزاروں سرکاری ملازمین معطل ہونے کا امکان

تھائی لینڈ :امتحانی سکینڈل، ہزاروں  سرکاری ملازمین معطل ہونے کا امکان

بینکاک (اے ایف پی)تھائی لینڈ میں سرکاری ملازمتوں کے امتحانات میں مبینہ دھاندلی کے سکینڈل کے بعد ہزاروں سرکاری ملازمین کو معطل کیے جانے کا امکان ہے ۔

حکام کے مطابق تحقیقات میں 5 ہزار 814 ملازمین کے نتائج میں بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ الزام ہے کہ امیدواروں کے نتائج تبدیل کرنے کے لیے اہلکاروں نے 8 لاکھ بھات تک رشوت وصول کی۔ وزارت داخلہ نے تقریباً 8 لاکھ امتحانی پرچوں کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پولیس نے اس کیس میں دو مردوں اور ایک خاتون سمیت تین افراد کو گرفتار کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...