امریکا کا برازیلی درآمدات پر 25 فیصد نیا ٹیرف نافذ کرنیکا اعلان
واشنگٹن (اے ایف پی) امریکا نے برازیل سے درآمد کی جانے والی بعض مصنوعات پر 25 فیصد نیا ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیاہے ۔نیا ٹیرف 22 جولائی سے نافذ العمل ہوگا۔
تاہم گوشت اور کافی کو مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے ، برازیل کی حکومت نے 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ برازیل امریکی فیصلے کی مذمت کرتا ہے ۔امریکی فیصلے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاملات پر کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments