بچوں کا تحفظ ، برطانیہ میں ٹک ٹاک کیخلاف تحقیقات شروع
لندن(اے ایف پی)برطانیہ کے مواصلاتی نگران ادارے آف کام نے بچوں کو نقصان دہ آن لائن مواد سے محفوظ رکھنے کے اقدامات پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
آف کام کے مطابق تحقیقات میں یہ جائزہ لیا جائے گا کہ آیا ٹک ٹاک برطانوی آن لائن سیفٹی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے یا نہیں، خصوصاً عمر کی تصدیق کے نظام کو جانچا جائے گا۔ ٹک ٹاک نے موقف اختیار کیا ہے کہ قوانین کی مکمل پاسداری کر رہے ہیں ۔بچوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments