شام نے حزب اللہ کیلئے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی
دمشق(اے ایف پی) شام نے کہا ہے کہ اس نے عراق کی سرحد کے قریب حزب اللہ کے لیے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔
شامی وزارت داخلہ کے مطابق کارروائی کے دوران جدید ہتھیاروں اور میزائلوں پر مشتمل کھیپ قبضے میں لی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ اسلحہ شام کے راستے لبنان میں حزب اللہ تک پہنچایا جانا تھا۔ شامی حکام ماضی میں بھی حزب اللہ سے منسلک اسلحہ ضبط کرنے کا دعویٰ کر چکے ہیں۔ حزب اللہ نے شامی الزامات کی تردید کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments